عالیہ بھٹ کی شادی کا بدترین مخالف کون؟ اداکارہ نے بتا دیا

عالیہ بھٹ کی شادی کا بدترین مخالف کون؟ اداکارہ نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف فلم اسٹار عالیہ بھٹ کا گزشتہ کافی عرصے سے ممتاز بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نام جڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی مرتبہ یہ خبریں منظر عام پر آئیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں مگر یہ ہو نہیں سکا۔

اس شب کی سچی کہانی جو سلمان اور ایشوریہ میں دوری کا سبب بنی

آخر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کیوں نہیں ہو پا رہی ہے؟ اس کے متعلق خود عالیہ بھٹ نے بتایا دیا ہے کہ ان کی ہر دلعزیز شخصیت شادی کی بدترین مخالف ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ خود ان کے اپنے والد معروف فلمساز و ہدایت کار مہیش بھٹ شادی کے اتنے مخالف ہیں کہ انہوں نے باقاعدہ دھمکی دی ہے کہ وہ انہیں باتھ روم میں بند کردیں گے۔

عالیہ بھٹ کے مطابق والد مہیش بھٹ نہیں چاہتے ہیں کہ ان کی یا ان کی بہن شاہیں کی شادی ہو کیونکہ وہ انہیں ہر دم اپنی نگاہوں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کیا بالی وڈ منشیات کا گڑھ بن گیا؟

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مہیش بھٹ اپنی دونوں بیٹیوں کے حوالے سے انتہائی جذباتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ میرے والد نے ہم سے کہا کہ تم لوگ کہیں نہیں جا سکتے ہو اورمیں تم سب کو کمرے میں لاک کردوں گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے والد مہیش بھٹ سچے ہیں اور وہ ہم دونوں بہنوں کو شادی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

عالیہ بھٹ کے مطابق مہیش بھٹ جو کہہ رہے ہیں وہ ایسے ہی نہیں ہے بلکہ وہ سچ میں ایسا ہی کردیں گے جیسا کہ وہ کہہ رہے ہیں۔

رنبیر کورونا میں مبتلا، عالیہ بھٹ قرنطینہ میں چلی گئیں

بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مہیش بھٹ ہماری شادیوں کے حوالے سے بیحد فکر مند ہیں اور ہمیں شادی کرنے سے منع کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں