بالکونی سے گرتے شخص کو دوست نے بچا لیا

بالکونی سے گرتے شخص کو دوست نے بچا لیا

فوٹو: فائل


بالکونی میں دوستوں کے ساتھ کھڑا شخص اچانک الٹا پلٹ کر گرنے لگا تو پاس کھڑے دوست نے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: نوجوانوں نے پیانو بجانے والا ربورٹ تیار کر لیا

ہوا کچھ یوں کہ بھارت میں ایک شخص بالکونی میں ہاتھ باندھ کر کھڑا تھا کہ اچانک الٹا پلٹ گیا مگر ساتھ کھڑے شخص نے کمال حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرے ہوئے شخص کو تھام لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص بیہوش ہو کر گرا تھا۔ ساتھ کھڑے شخص نے بیہوش ہونے والے شخص کو پکڑا اور دیگر ساتھیوں کو مدد کے لیے پکارا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ نوجوان کا بریک اور ہینڈل کے بغیر سائیکل پر پاکستان کا چکر لگانے کا عزم

برطانوی نیوز ادارے ڈیلی میل کی جانب سے اپ لوڈ کرنے والی ویڈیو کے مطابق مذکورہ شخص کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔


متعلقہ خبریں