چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات: جماعت اسلامی کا ووٹ نہ دینے کافیصلہ

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات: جماعت اسلامی کا ووٹ نہ دینے کافیصلہ

لاہور: جماعت اسلامی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے ہونے والے انتخابات میں کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس ایک ووٹ ہے۔

کل کے الیکشن کیلیے تیار ہیں، کامیاب بھی ہوں گے: شبلی فراز

ہمہ نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے رابطے کیے گئے ہیں لیکن اب جماعت اسلامی کا فیصلہ سامنے آیا ہے کہ وہ انتخابات میں کسی کو بھی ووٹ نہیں دے گی۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کل خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کی تصدیق ترجمان نے بھی کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کرنے کی درخواست  کی تھی۔

ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مریم نواز کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں