پاکستان میں کورونا سےمزید53 اموات

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید53 اموات اور2ہزار258نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار377 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار497 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار699 ہے۔ 5 لاکھ 66 ہزار493افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کیسز: راولپنڈی کا سرکاری اسکول سیل

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار662افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار448، خیبر پختونخوا 2 ہزار129، اسلام آباد میں 516، گلگت بلتستان میں 104، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 316 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار579، خیبر پختونخوا 74 ہزار722، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار406،  پنجاب میں ایک لاکھ 80 ہزار944، بلوچستان 19 ہزار157، آزاد کشمیر 10 ہزار730 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چینی اور روسی ویکسین60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے مؤثر

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں