برازاویلے: افریقی ملک کانگو میں پہاڑ کی کھدائی کے دوران سونا نکل آیا جسے مقامی افراد نے جمع کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگو میں ایک پہاڑ کی کھدائی کے دوران نکلنے والی مٹی میں 60 سے 90 فیصد سونے کے ذرات موجوت تھے۔ جسے دیکھ کر وہاں کام کرنے والے مزدور خوش ہو گئے۔
پہاڑ سے سونا نکلنے کی خبر آنا فاناً اطراف کے دیہاتوں میں پھیل گئی اور مقامی افراد بڑی تعداد میں سونا جمع کرنے پہنچ گئے اور بڑی مقدار میں سونا ملی مٹی اپنے گھروں میں لے گئے۔
سونا جمع کرنے کے دوران مختلف افراد اور خاندانوں میں جھگڑا بھی ہوا جسے کنٹرول کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔
سوشل میڈیا پر سونا جمع کرنے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس میں مقامی دیہاتیوں کو سونا جمع کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
A video from the Republic of the Congo documents the biggest surprise for some villagers in this country, as an entire mountain filled with gold was discovered!
They dig the soil inside the gold deposits and take them to their homes in order to wash the dirt& extract the gold. pic.twitter.com/i4UMq94cEh— Ahmad Algohbary (@AhmadAlgohbary) March 2, 2021
سونا نکلنے کی اطلاع پر کانگو حکومت نے پہاڑ کی کھدائی رکوا دی اور سیکیورٹی اہلکاروں کو وہاں تعینات کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ افریقی ملک کانگو ہیرے، سونے اور قیمتی دھاتوں سے مالا مال ملک ہے جہاں پہاڑوں سے سونا پہلے بھی نکلتا رہا ہے۔