اسلام آباد: پولیس افسران مارکیٹوں و بازاروں میں پیدل گشت کرینگے،ایس ایس پی

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس افسران مارکیٹوں اور بازاروں میں پیدل گشت کریں گے۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں کے متعلق اہم تجاویز

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے عوامی رابطہ مہم کے دوران سپر مارکیٹ میں شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے عوامی رابطہ مہم کے دوران شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کا مقصد شہریوں کے ساتھ روابط کوبڑھانا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ رابطہ مہم سے جرائم کا خاتمہ ہو گا اورشہریوں کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم ہو گی۔

اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس کی جانب سے شروع کی جانے والی رابطہ مہم کا مقصدعام شہری کو تمام افسران تک رسائی دینا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مہم سےعام شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کیا جا سکے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو گا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا۔

کورونا: اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم سے علاقے کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں