میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے راز افشا کر دیئے


برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے راز افشاں کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میگھن مارکل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاہی خاندان کو تحفظات تھے کہ ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہزادی کیٹ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی اور پھول بھی پیش کیے تھے۔ درحقیقت میں نشانہ بنی تھی لیکن شہزادی کیٹ نے معافی مانگ لی تھی۔

میگھن مارکل نے کہا کہ شاہی خاندان میں میری کردار کشی کی گئی تھی اور میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔

اس سے قبل میگھن مارکل نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ وہ اور ان کے شوہر اپنی خاموشی توڑ دیں گے۔

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے الزام عائد کیا تھا کہ شاہی خاندان کے افراد نے اس وقت ان کی ویڈیوز لیک کیں جب انہوں نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان میں ساس بہو دیورانی جیٹھانی کے جھگڑے

بی بی سی کے مطابق حال ہی میں شاہی خاندان سے منسوب ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ میگھن نے برطانیہ میں قیام کے دوران شاہی دربار کے عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا اور بکنگھم پیلس اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں برطانیہ میں کنسنگٹن پیلیس میں قیام کے دوران میگھن مارکل نے شاہی عملے کے دو افراد کو محل سے بےدخل کردیا تھا جبکہ تیسرے اسٹاف کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا تھا۔


متعلقہ خبریں