پی ڈی ایم نے اتنی تیزی کی بھاگنے میں کہ جوتے بھی نہیں پہنے، فواد چودھری

پی ڈی ایم ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے کہا ہے کہ سنا ہے پی ڈی ایم نے کل کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھاگنے میں اتنی تیزی کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔ آپ میں وزیراعظم عمران خان کے مقابلے کا حوصلہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کل ہمارا کوئی رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمٰن نے ہواؤں کا رخ بدلنے کی خبر  بھی دے دی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے، ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے۔


متعلقہ خبریں