پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق: امن کی جانب اہم قدم

پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق: امن کی جانب اہم قدم

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل اوسی اوردیگر سیکٹرز پر آج سے سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوتا ہے، میجر جنرل بابر افتخار

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوزمیں ہاٹ لائن کے موجودہ میکنزم کے حوالے سے رابطہ ہوا جس میں ایل اوسی اور دیگر سیکٹر ز کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن رابطے کے موجودہ طریقہ کار پر مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں دیرپا اور باہمی مفاد امن کی خاطر دونوں اطراف کا کور ایشوز، تحفظات حل کرنے کے لیے اتفاق ہوا اور ایل اوسی و دیگرسیکٹرز پرفائر بندی کے حوالے سے معاہدوں پرعمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا گیا۔

احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ داروں کو سزا مل چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں 24 اور 25 فروری کی درمیانی رات سے باہمی مفاہمت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا بھی اعادہ کیا گیا اوربارڈر فلیگ میٹنگز نظام کے ذریعے کسی بھی غیر متوقع صورتحال حل کرنے پر اتفاق ہوا۔


متعلقہ خبریں