پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کا خواہشمند ٹیکسی ڈرائیور

لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کا خواہشمند ٹیکسی ڈرائیور

فوٹو: ہم نیوز


شوق کا کوئی مول نہیں مگر مشکل حالات جب آڑے آجائیں تو انکی تکمیل آسان نہیں ہوتی۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے عامر پی ایس ایل میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور گذشتہ10 سال سے ٹیکسی چلانے کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے شوق کو بھی پورا کر رہے ہیں۔

پشاورکا رہائشی عامر  گذشتہ دس سال سے ٹیکسی چلا کرحصول رزق کے لئے کوشاں ہے۔ پیشے کے علاوہ اس کا ایک شوق بھی ہے، جو اسے روزانہ پریکٹس کے لئے پشاور کے کرکٹ گراونڈ تک لے جاتا ہے۔

پی ایس ایل کے آغاز نے زمانہ طالبعلمی سے باؤلنگ کرنے والے اس  غریب ٹیکسی ڈرائیور کی آنکھوں میں بھی ٹیم کا حصہ بننے کے خواب روشن کردئیے ہیں۔

عامر کے کوچ اور ساتھی بھی باؤلنگ کے میدان میں اسکی صلاحیتوں کے متعرف ہیں۔ لاہور قلندرز کے لئے کھیلنے کا خواہاں یہ پشاوری کھلاڑی رانا فواد سے ملاقات کا بھی خواہشمند ہے۔


متعلقہ خبریں