مہوش حیات کا نشانہ اب دیکھے گا زمانہ


صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا نشانہ اب دیکھے گا زمانہ۔

خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر نئے انداز میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

ایک تصویر میں مہوش حیات شوٹنگ کے لیے تیار کھڑی ہیں جب کہ دوسری تصویر میں وہ شوٹنگ کی پریکٹس کر رہی ہیں۔

تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے تحریر کیا ’میرے پاگل پن کا ایک علاج ہے‘۔ ساتھ ہی انہوں نے مہوش حیات اور شوٹنگ رینج کا پیش ٹیگ بھی دیا۔

اداکارہ مہوش حیات اکثر سماجی موضوعات و مسائل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے پر خبروں کا حصہ بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے گرین سگنل دے دیا

قبل ازیں انہوں نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے آفیشل ترانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ شور کیوں مچایا جا رہا ہے، مجھے پی ایس ایل کا نیا ترانہ پسند آیا ہے، یہ بولڈ اور تازہ تھا۔

مہوش حیات نے مزید تحریر کیا کہ ہ یہ وہ چیز ہے جو ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہے، ہم ہمیشہ پہلے سے موجود چیزیں اور یہی کچھ چاہتے ہیں اور کچھ بھی مختلف قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں