16 ویں چولستان ریلی: فائنل صاحبزادہ سلطان نے جیت لیا

16 ویں چولستان ریلی: فائنل صاحبزادہ سلطان نے جیت لیا

ملتان: 16 ویں چولستان ریلی کا فائنل صاحبزادہ سلطان نے جیت لیا ہے۔ سابق چیمپیئن میر نادر مگسی اور جعفر مگی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

صحرائے چولستان میں ڈیزرٹ سفاری میلہ سج گیا

ہم نیوز کے مطابق صاحبزادہ سلطان نے 385 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 18 منٹ میں طے کرکے فتح حاصل کی۔

چولستان ریلی کے سابق فاتح میر نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 22 منٹ میں مکمل کیا جب کہ جعفر مگسی نے 3 گھنٹے 24 منٹ کا وقت لیا۔

روہی چولستان میں ’چنن پیر‘‘ کا میلہ

اسٹاک کیٹیگری میں صاحبزادہ بہادر عزیز نے 165 کلومیٹر کا فاصلہ 1 گھنٹے 50 منٹ میں مکمل کرکے فتح اپنے نام کی۔

سلطان فیروز 1 گھنٹے 51 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پہ آئے جب کہ سابق چیمپیئن راشد عامر وڑائچ 1 گھنٹے 51 منٹ اور 22 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پہ آئے۔

چولستان کی  گرم ریت پر پکنے والی روٹی

ہم نیوز کے مطابق خواتین کی کیٹیگری میں تشناء پاٹیل اور ڈرٹ بائیک ریس میں معین خان نے فتح سمیٹی ۔ پاور پیرا گلائیڈر ریس بھی ہوئی جس کے فاتح کا اعلان شام کو تقریب تقسیم انعامات میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں