مجھے پی ایس ایل کا ترانہ پسند ہے، وسیم خان

فائل فوٹو


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے کوئی ایشو نہیں، اس کے حوالے سے ہر کسی کی اپنی رائے ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ترانہ پسند ہے، لوگ جتنا سنیں گے انہیں اتنا اچھا لگنے لگے گا۔ ہمارا فوکس پاکستان کرکٹ کے بڑے ایشوز پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل کی تیاریوں میں مسائل رہے ہیں، این سی اوسی نے20 فیصد تماشیوں کی اجازت دی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ اس مرتبہ بھی  پی ایس ایل سے کھلاڑی سامنے آئیں گے، نوجوان کرکٹرز کوغیر ملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔


متعلقہ خبریں