سیاست میں کرپشن اور رشوت کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، غلام سرور


ٹیکسلا: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاست میں کرپشن اور رشوت کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔

سینیٹ الیکشن: بلاول بھٹو نے صدارتی آرڈی ننس چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی پی ڈی ایم نے مخالفت کی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کرپشن اور رشوت پر 20 اراکین اسمبلی کو نکالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل: وزیر اعظم نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی معیشت کے لیے ترقی کا سال ہے۔


متعلقہ خبریں