پاکستان کا کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل بابر کی رینج 450 کلو میٹر تک ہے اور یہ کروز میزائل بابر زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل وہیکل کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے کامیاب تجرنے پر مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون جاری ہیں۔

یک جان دو قالب، ترکی اور پاکستان کی برادرز ایٹ آرمز کی مشقیں جاری ہیں، اتاترک الیون 2021 ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔

تربیتی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالی رہائی، ہیلی کاپٹرز کے آپریشنز سمیت مختلف ڈرلز کی جا رہی ہیں جبکہ مشقوں میں سرچ آپریشن، کوارٹربیٹل اور چھاتہ بردار آپریشنز کی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں