ماہرہ خان نے جنگلوں میں گھر تلاش کر لیا


بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے افریقہ کے جنگلوں میں گھر تلاش کر لیا۔

مائرہ خان کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز ہو گئے

ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ کی مقوبل ایپ انسٹاگرام پر افریقی جنگلوں کی سیر کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان مقامی بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں لی۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی اداکارہ نے زرافوں کی تصاویر لینے کی بھی تصویر شیئر کی۔

ماہرہ خان کا اپنا گھر

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان، عاطف اسلم اور ایمن خان فوربز ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز میں شامل

تصاویر میں وہ سفید لباس زیب تن کیے ایک خوبصورت درخت کے نیچے مختلف انداز اپنائے ننگے پاؤں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اپنی فلم ’سپر اسٹار‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر دو لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کرنے والی ماہرہ خان نے دلگداز تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی دی تھی۔

ماہرہ خان نے تصاویر کے ساتھ لیجنڈری شاعرہ اور ناول نگار امرتا پریتم کا قول تحریر کیا ’ جہاں بھی آزاد روح کی جھلک پڑے، سمجھ جانا وہی میرا گھر ہے‘۔


متعلقہ خبریں