ثانیہ مرزا کا نیا انداز

ثانیہ مرزا کا منفرد انداز مداحوں کو بھا گیا

فوٹو: فائل


 بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک منفرد انداز اپنایا ہے جو مداحوں کو بھا گیا ہے۔ 

پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں ثانیہ نے منفرد انداز اپنایا جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

تصویر میں ثانیہ اسٹائلش انداز میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور انہوں نے گاجری رنگ کے ہائی ہیل والے جوتے پہن رکھے ہیں جو کہ نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن دی کہ ڈاکٹر! کیا ہو رہا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے خرگوش اور گاجر کا ایموجی بھی بنایا۔

چند روز قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کی سالگرہ پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی سالگرہ کے موقع پر ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر شعیب کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ’یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے‘۔


متعلقہ خبریں