پب جی گیم پر بلاک کرنے پر دوستوں نے ملکر بچے کو قتل کردیا

پب جی گیم پر بلاک کرنے پر دوستوں نے ملکر بچے کو قتل کردیا

لاہور: پب جی گیم پر بلاک کرنے پر دوستوں نے مل کر لاہور کے علاقے رائیونڈ کے رہاشی 15 سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کردیا۔

رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم نے اپنے تین دوستوں کے ذریعے بچے کو اغوا کیا۔ مقتول کو گرفتار مرکزی ملزم نے زیادتی کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: پب جی گیم کے باعث ایک اور نوجوان کی مبینہ خودکشی

پولیس کے مطابق ملزموں نے بچے کو 13 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا کیا اور ننکانہ صاحب لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اغوا ہونے والے بچے کی لاش شیخوپورہ سے ملی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم نے اس قتل کی واردات سے پہلے بھی کئی بار بچے سے زیادتی کا اعتراف کیا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد فرانزک لیب میں ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں