کپل شرما بیٹے کے باپ بن گئے

کپل شرما بیٹے کے باپ بن گئے

فوٹو: فائل


بھارت کے معروف کامیڈین و میزبان کپل شرما بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ 

بھارتی کامیڈین نے دوسرے بچے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

میزبان و اداکار کپل شرما نے دعائیں اور نیک تمنائیں کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے بیٹا کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے بیٹے اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی۔

کپل شرما کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹی کا نام انایا رکھا تھا۔

اداکار نے دسمبر 2018 میں قریبی ساتھی گنی چتراتھ سے شادی کی تھی اور اب جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کپل شرما شو کو فروری سے بند کرنے کا فیصلہ

چند دن قبل ہی کپل شرما نے تصدیق کی تھی کہ ان کا ٹی وی شو کچھ عرصے کے لیے بند کیا جا رہا ہے ۔

شو بند ہونے کی خبر کے بعد مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس وجہ سے انہوں نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں