جینیفر اینسٹن کا اہم منصب پر فائز عالمی خواتین رہنماؤں کو خراج تحسین


امریکہ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن نے دنیا بھر میں اہم منصب پر فائز خواتین رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بااثر خواتین کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار نے لکھا کہ تبدیلی کی مخالفت کرنے والوں کی وجہ سے دنیا الجھ گئی ، لیکن پھر بھی تبدیلی آرہی ہے۔

بریڈ پٹ اور جینیفر اینسٹن نے دوبارہ شادی کرلی؟

جینیفر اینسٹن نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سمیت افریقی اور ایشیائی ممالک کی اہم منصب پر فائز خواتین رہنماؤں کی تصویریں انسٹاگرام اسٹوریز پر لگائیں، جن میں ملالہ یوسف زئی کی تصویر بھی شامل تھی۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر جینیفر اینسٹن کے فالورز کی تعداد تین کروڑ 61 لاکھ سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جینیفر اینسٹن اور بریڈ پٹ کی دوبارہ شادی کرنے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ  نئے سال کی چھٹیوں کے دوران میکسیکو میں ایک تقریب کے دوران جینیفر اینسٹن اور بریڈ پٹ نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں۔

اخبار نے تقریب میں موجود ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں کے درمیان ماضی میں رہنے والے اختلافات اب دور ہوگئے اور اب ایک اچھا رشتہ استوار ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں