اسلام آباد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،3زخمی

اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر موجود


اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں 2 گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی ہے۔

 فائرنگ کا سلسلہ 4 گھنٹے تک جاری  رہا اور اس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اہل علاقہ سے معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور حالات کا جائزہ لے کر ثبوت و شاہد جمع کیا جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں