لاہور: نامکمل سفری دستاویزات رکھنے کی پاداش میں سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے مزید 150 پاکستانی لاہور پہنچ گئے۔
ہم نیوز کے مطابق بے دخل کیے جانے والے پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔
واپس آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کی کارروائی کے خلاف دس سال تک قانونی چارہ جوئی کی تاہم فیصلہ ہمارے خلاف آیا۔
مسافروں نے شکایت کی کہ لاہور ایئرپورٹ پر ہمارے سامان سے موبائل فون بھی غائب کردیے گئے ہیں۔
21 مارچ 2017 کو بھی 150 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا تھا۔