پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بےنقاب کرتے رہیں گے، وزیر اعظم  


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم بےنقاب کرتے رہیں گے۔  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کسی تنازعے سے پہلے عالمی برادری مودی حکومت کو عسکری ایجنڈے سے روکے۔

عمران خان نے تحریر کیا کہ عالمی برادری مودی کو عسکری ایجنڈے سے باز رکھے اس سے قبل کہ صورت حال ان کے کنٹرول سے باہر ہو جائے۔ انہوں نے تحریر کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی سپانسرشپ اور مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی تسلط دنیا کے سامنے ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے اپنے میڈیا نے اس گھناؤنے گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا ہے جو ہمارے جوہری خطے کو ایک ایسے تنازعہ کے دہانے پر لے جارہا ہے جس کا وہ متحمل نہیں ہوسکتا۔


متعلقہ خبریں