عوام سے وعدہ کرتا ہوں، ملکر کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے: بلاول بھٹو



مردان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام سے وعدہ کرتا ہوں، ملکرکٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے۔

مالاکنڈ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق حکمران کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہو چکی ہے، آج کھانے پینے کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی والے سارے منافق اور دھوکے باز ہیں، جو بھی وعدے کیے گئے سارے جھوٹے نکلے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان نےایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن نوجوانوں کو بے روزگار کردیا، 50 لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرائے گئے۔

ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا اب لانگ مارچ ہو گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آج افغانستان سے بھی پیچھے ہے، یہ ہےعمران خان کا نیا پاکستان جس میں لوگ روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پورا ٹولا نااہل ،نالائق اور کرپٹ ترین ہے، مالم جبہ، بلین ٹری، بی آرٹی سمیت دیگرمنصوبوں میں کرپشن ہے،علیمہ باجی کی سلائی مشین میں کرپشن ہے۔


متعلقہ خبریں