انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

انڈونیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا

فوٹو: فائل


جکارتہ: انڈونیشیا میں جکارتہ سے مونٹی یانک جانے والے لاپتہ مسافر طیارے بوئنگ سیون تھری سیون کا ملبہ مل گیا۔ تمام افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی نجی ایئر لائن ’سری وی جایا‘ کے طیارے کا ٹیک آف کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ طیارہ جکارتہ سے مونٹی یانک جا رہا تھا۔

اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔ طیارے کی تلاش کے لیے ایک بحری جہاز تھاؤزنڈز آئی لینڈ بھیجا گیا۔ 

طیارے میں 56 مسافر اورعملے کے چھ  افراد سوار تھے۔ بوئنگ سیون تھری سیون کا ملبہ سمندر میں مل گیا، طیارے پر سوار تمام  62 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دو برس قبل بھی انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا تھا، طیارے میں 188 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی کمپنی لائن ائر کا مسافر طیارہ جے ٹی 610 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گر گیا۔

مسافر طیارہ 188 مسافروں کو لے کر جکارتہ سے بنگکا بیلی ٹنگ جزائر کے شہر پنگکال پینانگ روانہ ہوا تھا۔

فضائی کمپنی کے مطابق طیارے میں تین بچوں سمیت 178 مسافر سوار تھے جب کہ دو پائلٹ اور عملے کے دیگر پانچ ارکان بھی طیارے میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں