کراچی: ایک گھنٹے میں دو مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان ہلاک

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ملزمان ہلاک کردیے گئے ہیں۔ 

سال 2020 کے دوران کراچی پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ہم نیوز نے اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پولیس انسپکٹر اسد علیم کچھ  لوگوں کے ہمراہ سچل کے علاقے میں کھڑے ہوئے تھے کہ اسی اثنا میں تین ڈاکوؤں نے ان سے پستول چھیننے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر اسد علیم کے ہمراہ فائرنگ کے تبادلے میں تھانہ سچل کی نفری نے بھی بھرپور حصہ لیا جس کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرا موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

کراچی پولیس کا ملزمان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی ضلع وسطی کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا ہے جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

نارتھ کراچی سدا بہار بیکری کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے کی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوارملزمان کو پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس: کراچی پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کریگی

ہم نیوز کے مطابق پولیس پر کی جانے والی فائرنگ کے دوران ہی ایک ملزم گولی لگنے سے ہلاک ہوا جب کہ دوسرا ساتھی جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


متعلقہ خبریں