فضل الرحمان نے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی


اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے، چودھری شجاعت

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ پیشکش فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محمد علی درانی کی جانب سے کی گئی جنہوں نے ان سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے چند روز قبل لاہور میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے جیل میں بھی ملاقات کی تھی۔

ن لیگ پیپلز پارٹی سے مایوس؟ فضل الرحمان کا مریم نواز سے شکوہ

لاہور سے ہم نیوز کے نمائندے کے مطابق ملاقات کے اختتام پر فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محمد علی درانی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایجنڈا سیٹ کرنے کے لیے ہم نے ٹریک ٹو ڈپلومینی کا راستہ اختیار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا کے پاس پیر پگارا کا پیغام لے کر آیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ ان کا پیغام تھا کہ ٹکراوَ سے بچنے کے لیے نئے راستے سوچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹریک ٹو ڈائیلاگ و دیگر امور پر مذاکرات کا مؤقف رکھا۔

فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ استعفوں سمیت تمام امور پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اختلافات سے مستقبل کے راستے نکلتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن جماعتوں کو قومی مکالمے کی پیشکش

ہم نیوز کے مطابق محمد علی درانی نے کہا کہ اپوزیشن حکومت سے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں