چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کی ہے۔

 سوشل میڈیا پر اپنی بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ہم نیوز نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم جمیل خان مختلف غیر اخلاقی فیس بک پیجز آپریٹ کرتا تھا۔ ملزم انٹرنیشنل پورنوگرافرز کے واٹس ایپ گروپس میں بھی متحرک تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتارملزم جمیل خان کے قبضے سے کئی بچوں کی متعدد غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کو فروخت کرتا تھا اور اس کا نشانہ غیر ملکی ایشیائی بچے ہوتے تھے۔

لڑکے کو ہراساں کرنے والی لڑکی گرفتار

ہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزم جمیل خان کے خلاف پیکا کے سیکشن 20، 21 اور 22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار ملزم سے دیسی بوائے نامی گروپ سے تصاویر پھیلانے کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں