اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند گھنٹوں کے دوران قتل کے دو واقعات پیش آئے۔
12 گھنٹے کے دوران اسلام کے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین اور جی ٹین فور میں فائرنگ کر کے دو شہریوں کو موت کے گھاٹاتار دیا گیا
گزشتہ روز تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین مرکز ون ڈالر شاپ میں قتل کی واردات ہوئی تھی۔ تھانہ شالیمار پولیس نے مقتول اصغر نامی کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین مرکز ون ڈالر شاپ پر مزاحمت پر حاضر سروس فوجی اہلکار ناصر اصغر کو قتل کردیا گیا تھا۔ قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کی فائرنگ سے ناصر اصغر نامی شہری زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی سرعام فائرنگ، ایک شخص زخمی
ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او معہ ٹیم نے وقوعہ میں ملوث تین ملزمان کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
دوسری واردات کے دوران تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے شہری ابرہیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان مہران کار میں آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ڈی آئی جی آپریشن نے واقع کا نوٹس لے کر دو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم نے شوائد اکھٹے کرکے واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔