شادی کی سالگرہ: شوہر نے بیوی کو چاند پر تین ایکڑ آراضی تحفے میں دیدی


بھارت میں شادی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو چاند پر تین ایکڑ آراضی تحفے میں دے دی۔

بھارتی شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر اجینا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے چاند پر آراضی خرید کر اسے تحفے میں دی۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے راجھستان میں پہلا شخص ہوں جس نے چاند کا کچھ ٹکڑا خریدا ہے۔

دوسری جانب بھارتی شخص کی بیوی نے کہا کہ میں اتنے قیمتی تحفے کی امید نہیں کر رہی تھی جو اس دنیا میں بھی موجود نہیں ہے۔

چین چاند سے مٹی اور چٹانی سیمپل لانے میں کامیاب

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں، پروفیشنل ایونٹ آرگانئزرز کی جانب سے خصوصی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہم لوگ واقعی میں چاند پر موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پارٹی میں میرے شوہر نے چاند پر خریدی گئی آراضی کے دستاویزات مجھے تحفے میں دیئے۔

بھارتی شہری نے نیویارک میں واقع لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے آراضی خریدی جس کی خریداری میں انہیں ایک سال کا عرصہ لگا۔

خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور سوشانت سنگھ راجپوت سے متاثر ہوکر چند ماہ قبل بودھ گیا کے رہائشی نیرج کمار نے بھی اپنی سالگرہ کے دن چاند پر ایک ایکڑ آراضی خریدی تھی۔


متعلقہ خبریں