سری نگر: فوجی کارروائی، حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی گرفتاری

سری نگر: فوجی کارروائی، حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی گرفتاری

سری نگر: بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کارروائی کرتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے دورہنماؤں کوگرفتار کرلیا ہے۔

کشمیری نوجوان کا قرض اتارنے کیلئے گردہ برائے فروخت کا اشتہار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزاراورجنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد کو گرفتارکرلیا ہے۔

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے دونوں رہنماؤں کی ان کی رہائش گاہوں واقع سری نگر پر چھاپے مارے اورانہیں گرفتار کرلیا۔

بھارتی افواج نے حسب روایت چھاپوں کے دوران رہائش گاہوں کی نہ صرف تلاشی لی بلکہ چادر و چہاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود افراد کو ہراساں بھی کیا۔

کشمیر، مسائل حل ہوگئے تو 9 لاکھ فوجی کیا کررہے ہیں؟ محبوبہ مفتی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مغرب کی نماز کے وقت مارے جانے والے چھاپے میں گرفتار رہنماؤں غلام احمد گلزار اور مولوی بشیر احمد کو بھارتی افواج نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں