وزڈن ’ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر‘ کا اعلان، پاکستان کے دو کھلاڑی شامل


کرکٹ کے بائبل کہلائے جانے والے عالمی جریدے وزڈن نے ’ ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر 2020‘ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے دو بلے باز جب کہ بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شان مسعود جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مارک نکولوس کی آل فارمیٹ ورلڈ الیون میں بابراعظم شامل، کوہلی غائب

آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی بلے باز یا گیند باز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

ٹیم میں انگلینڈ کے سلامی بلے باز ڈوم سیبلی، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز مارنس لبوشینے شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹاکس، جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک، نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمسن، انگلینڈ کے باولر ٹیم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لائن بھی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں