گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانیوالی خبریں

خبریں


سرچ انجن گوگل نے دنیا میں2020 کے دوران سب سے تلاش جانیوالی خبروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

سال2020 میں کورونا وائرس کے متعلق سب سے زیادہ خبروں کو تلاش کیا گیا۔ الیکشن رزلٹ، ایران اور بیروت کو بھی سرچ کیا گیا۔

ہنٹا وائرس، بے روزگاری، ٹیسلا اسٹاک،  بہارالیکشن رزلٹ اور بلیک لائیو میٹر کے متعلق بھی خبریں میں سال2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سال2020 میں گوگل پر سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن پرسال2020 میں لوگوں نے کورونا وائرس، کھانوں کی تراکیب، گانے، شخصیات، ٹی شوز، ڈرامے اور فلموں کے متعلق بھی سرچ کیا۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن پہلے نمبر پر ہیں اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان دوسرے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون کے متعلق یہ بھی سرچ کیا گیا کہ ان کی موت کی تاریخ کیا ہے۔ سب زیادہ سرچ کم جونگ ان کو کورونا وائرس ہونے کے متعلق کی گئی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کے حوالے سے اپریل اور مئی2020 کے درمیان سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔


متعلقہ خبریں