ہم خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن کورونا پھیلا رہی ہے: فردوس عاشق

پی پی مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہی ہے، فردوس عاشق

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن کورونا پھیلا رہی ہے۔

گھر بھیجنے کا راستہ تحریک عدم اعتماد ہے، اسمبلی میں آجائیں: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کرپشن میں لت پت چوروں اور لیٹروں کو پہچان چکے ہیں۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا پھیلانے والے ذہنی بیمارعناصرعام آدمی کا احساس کریں۔

فردوس عاشق نے مریم نواز کے جیل جانے کی پیشگوئی کر دی

انہوں نے کہا کہ یہ وقت بیماری کا پھیلاؤ روکنے کا ہے نہ کہ لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن عوام سے کھلی دشمنی کررہی ہے۔

خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں