اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کر دیے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت علاقائی سلامتی اور ترجیحات سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اعلیٰ عسکری حکام و وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں کورونا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کےدوران مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد کارروائیاں قابلِ تشویش ہیں جبکہ ہم دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس پیش کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کیخلاف سارک ممالک کا مشترکہ تعاون ناگزیر ہے، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ پر مبنی پالیسیوں نے خطے کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔