کنونشن میں گو نوازگو کے نعرے لگنا عوام کی آواز ہے، فردوس عاشق


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کنونشن میں گو نوازگو کےنعرے لگنا عوام کی آواز ہے۔

ن لیگ کے کنونشن میں اسٹیج سے ’گو نوازگو‘ کا نعرہ لگ گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا 13 دسمبر کا شو فلاپ اورتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کا کاؤنٹ ڈاوَن شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاروں شانے چت کردیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پردنیا پاکستان کی پالیسیوں کوسراہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کا ثمرملنا شروع ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

کئی صحافی نوازشریف کیلئے آزادی اظہار رائے کا حق مانگ رہے ،عمران خان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن ہو یا پی ڈی ایم معاشی محاذ پرمقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چت کرنے کے لیے معاشی محاذ کے انڈیکیٹرز خود بولیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں افراتفری کے لیے اپوزیشن کا ملک دشمن بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باری باری کیسز کا فیصلہ اورجیل ان کا آخری ٹھکانہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب بھی کسی نےعمران خان کو چیلنج کیا تو انہوں نے قبول کیا،۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج شو لگا کے جو رنگ بازی ہوئی اس میں وزیراعظم کوٹارگٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کنونشن میں راج کماری نےعوامی پی ایم کوچیلنج کیا۔

اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شاہ محمود

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے مزاحیہ پتے بکھر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں