وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد پہنچ گئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچ گئے، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی۔ وزیر اعظم صنعتی یونٹس کو سستی بجلی اور دیگر مراعات پر عملدرآمد سے متعلق بھی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ لانے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز، ایکسپورٹرز کے لیے اہم اعلان متوقع ہے جبکہ وزیر اعظم فیصل آباد میں لنگر خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما سے بھی ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں