گلگت: مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونیوالی ملاقات اختتام پذیر


گلگت: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات اختتام پذیرہوگئی ہے۔

پیسہ بانٹا جارہا ہے، لے لو لیکن ووٹ پی پی کو دینا: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے شہید بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے اورچیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات گلگت میں ہوئی جو تقریباً 12 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوران ملاقات باغ میں چہل قدمی کرتے ہوئے بھی بات چیت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والے ملاقات میں بلاول بھٹو کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود تھے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، حفیظ الرحمان اور مریم اورنگزیب کی معاونت حاصل تھی۔

حکومت سال ختم ہونے سے پہلے جانیوالی ہے، مریم نواز

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں دونوں پارٹی رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور دیگر متعلقہ امور بھی بات چیت کی۔


متعلقہ خبریں