کوروناوائرس: دنیا بھر میں 12 لاکھ 79 ہزار سے زائد اموات

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 18 لاکھ 35 ہزار 810 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 79 ہزار 963 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 64 لاکھ 7 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 41 لاکھ 47 ہزار 959 زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 45 ہزار 943 اموات اور ایک کروڑ 5 لاکھ 68 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 615 اور 86 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 824 اور57 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، جرمنی کے بعد روس بھی کورونا ویکسین کی تیاری کے قریب

فراانس میں 18لاکھ 29ہزار سے زائد افراد متاثر اور42 ہزار207جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد31 ہزار161تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں14لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ39 ہزار756افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 ہزار183 ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔


متعلقہ خبریں