فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں، اسد قیصر

اسد قیصر

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پرغور کر رہے ہیں۔

فرانس سے پاکستانیوں کو نکالنے کا بھارتی شوشہ، پاکستان کی تردید

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسلام اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبرکو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے بہترین اور زیادہ مواقع میسرآئیں گے۔

فرانس کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھنےکا حکم

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سود کے خلاف قانون منظور کیا ہے۔


متعلقہ خبریں