واشنگٹن: امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کے سیاہ فام تجزیہ کار جوبائیڈن کی کامیابی پر آبدیدہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کی کامیابی کی خبر پر سی این این کے میزبان وین جونز براہ راست نشریات کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔
وین جونز نے کہا کہ آج امریکہ کے لیے بہت بڑا دن ہے کیونکہ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے امریکی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکہ میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکہ میں ہونا پسند نہیں۔
“It’s easier to be a parent this morning. It’s easier to be a dad. It’s easier to tell your kids character matters. It matters. Tell them the truth matters.”
Van Jones reacts after CNN projected Joe Biden as the winner of the presidential election. https://t.co/HO9WG1KPLh pic.twitter.com/b9ukiZnSzk
— CNN (@CNN) November 7, 2020
وین جونز نے کہا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔