شرمیلا فاروقی نے ہیلووین منایا، تصاویر سوشل میڈیا پر جاری


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اس مرتبہ مغربی کلچر کا اہم تہوار ہیلووین منایا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے ہیلووین تہوار پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی نے مخصوص کردار کا روپ دھارا ہے اور اسی طرح کے کپڑے بھی زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 31 اکتوبر سے دو نومبر تک ہیلووین کا تہوار منایا جاتا ہے۔

اس تہوار میں لوگ بھوتوں، چڑیلوں، انسانی روحوں، ڈھانچوں اوردیگر خوف ناک کرداروں کا روپ دھارتے ہیں اور اپنے گھروں کو بھی سجاتے ہیں۔

ہیلووین پر طرح طرح کے خوف ناک و عجیب و غریب قسم کے کاسٹیوم تیار کیے جاتے ہیں، جو نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی زیب تن کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں