پی ٹی آئی نے ملک کو دوزخ بنا دیا ہے، قمر زمان کائرہ

qamar zaman kaira

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کو دوزخ بنا دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں برائے نام کمی کر کے گیس زیادہ مہنگی کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ٹماٹر انار سے اور انڈا ڈالر سے مہنگا ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شبلی فراز اپنا ماضی یاد رکھتے تو کبھی غداری کے فتوے نہ بانٹتے لیکن افسوس شبلی فراز گفتگو کرتے وقت اپنے والد کے افکار بھول جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انتشار پھیلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، منحرف ن لیگی رہنما

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین فخر سے دشمن کے بیانیے کی آواز بن رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی طرف سے جاری ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا اور سول سوسائٹی بھارتی فوج اور فضائیہ کی شکست اور پاکستان کی فتح کو روکنے کی منظم کوشش میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں