پنجاب میں کورونا  کے124 نئے کیسز رپورٹ


لاہور: محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں  کورونا وائرس کے 124 نئے کیسز رپورٹ ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں 68، ملتان میں 12، ننکانہ صاحب 4، مظفر گڑھ  میں ایک اورجہلم  میں 3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سی اے اے کا غیر ملکی ایئر لائن کو جرمانہ

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں  کورونا وائرس کے  2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں 12، خانیوال میں ایک، سرگودھا میں 2، گجرات میں 4 او ر بھکر میں ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساہیوال میں 2، گوجرانوالہ میں 4، منڈی بہاؤالدین میں 2، وہاڑی میں 2، شیخوپورہ اور خوشاب میں ایک ایک کورنا کیس رپورٹ ہوا۔

صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 288 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 3 لاکھ 22 ہزار452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9ہزار 174 مریض زیرعلاج ہیں اور3لاکھ 6 ہزار 640 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار288 اور سندھ میں 2 ہزار574 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں