اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کئی سالوں سے خراب لائٹس کی مرمت کردی گئی ہے جب کہ رات کے وقت سکیورٹی کا نظام بھی مؤثر کردیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی نے ایف نائن پارک کا دورہ کیا اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا اسلام آباد کے تمام پارکوں کو خوبصورت بنانے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے توسیعی منصوبہ، کورال سے روات کام کا آغاز
خیال رہے کہ 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں واقع ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ایکسپریس وے کورال سے روات منصوبے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے تحریر کیا کہ آئی جے پی روڈ کی بحالی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے، آئی جے پی روڈ بحالی منصوبے پر آئندہ چند ہفتوں میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاربڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
وزیراعظم نے جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ان میں راول ڈیم چوک انٹرچینج، کورنگ پْل، پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج اور آئی 15 کے ترقیاتی منصوبے کا پہلا مرحلہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سی ڈی اے نے اونچی عمارتوں کی تعمیر کیلئے سول ایوی ایشن کے قوانین اپنالیے
اس موقع پر وزیراعظم کو اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ یہ منصوبے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی مکمل کرے گی۔