ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں معاشی سفارت کاری ڈویژن قائم

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری نبیل منیرکی سربراہی میں معاشی سفارت کاری ڈویژن قائم کردیا گیا ہے۔

افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی زیر صدارت معاشی سفارتکاری پر منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

وزیر خارجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف ممالک میں قائم 13 پاکستانی سفارتخاتوں کے سفرا نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں سفرا نے وزیر خارجہ کو معاشی سفارتکاری پر بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: اقتصادی سفارتکاری سے متعلق کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستحکم خارجہ پالیسی کے لیے ملکی معیشت کا استحکام ناگزیر ہے۔

انہوں ںے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے دیگرممالک کے ساتھ تجارت اورایکسپورٹ کے حجم کو بڑھانا ہو گا۔

مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق معاشی سفارت کاری کاعملی طور پر آغازکیا ہے۔

نیپال: پاکستانی سفارتخانہ، عملے کے چار افراد کورونا سے متاثر

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی تعاون اوردوطرفہ تجارت کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں