ریاستی اداروں کیخلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، شہریار آفریدی


لاہور: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان میں بدامنی ہو لیکن پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر نہیں ہوں گے۔ نواز شریف ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو وطن واپس آئیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نواز شریف کے بیانات پر وزیر اعظم کے بیان کی تائید کرتا ہوں۔ نواز شریف نے ایک گھنٹہ تقریر کی لیکن کسی نے پابندی نہیں لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے اہلخانہ کو کروڑوں روپے کے تحائف دیے، نیب

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اورعمران خان پر تنقید کریں لیکن ملک پر سمجھوتہ نہیں ہو گا اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ ریاستی ادارے اور ملک ایک ہی پیج پر ہیں۔


متعلقہ خبریں