خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

Earthquake

کوئٹہ: خضدار سمیت صوبہ  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔

بلوچستان: لسبیلہ اور گرد و نواح میں زلزلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کوئٹہ اور گرد ونواح میں زلزلہ

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلےکی شدت 4.3  اور  گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں دو ہفتے قبل بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سبی، ہرنائی اور دکی میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے اس وقت بتایا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 30 کلومیٹر دور تھا جب کہ اس کی گہرائی18 کلومیٹرتھی۔


متعلقہ خبریں