جیکب آباد: جعفر ایکسپریس میں آتشزدگی


جیکب آباد: جعفر ایکسپریس میں جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی ہے۔ آگ ٹرین کی ایک بوگی میں لگی ہے۔

راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس کو حادثہ

ہم نیوز کے مطابق مسافروں نے آگ لگنے کے بعد چلانگیں لگا کر اور بھاگ کر اپنی جانیں بچائی ہیں۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق ٹرین کی بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

جعفرا یکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سانحہ تیز گام کا مقدمہ: گارڈ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

ہم نیوز کے مطابق آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بوگی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔ حکام لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں