کورونا وائرس: دنیا میں10 لاکھ 33 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 48 لاکھ 31 ہزار 44 افراد متاثر اور 10 لاکھ 33 ہزار 235 ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا سے متاثر 2 کروڑ 58 لاکھ 995 ہزار 323 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 79 لاکھ 2 ہزار 486 ہے۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 13 ہزار524 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 75 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 64 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 875 ہو گئی ہے۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 48 لاکھ 82 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 45 ہزار431 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 77 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار 397 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار 609 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 10 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار  86 اموات ہوئی ہیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں